• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریتک روشن کی بیساکھی پکڑ کر چلنے کی وائرل ویڈیو پر دلچسپ انداز میں وضاحت

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بالی ووڈ کے معروف اداکار ریتک روشن کی کچھ روز قبل فلمساز گولڈی بہل کی سالگرہ کی تقریب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ بیساکھیاں پکڑ کر چلتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ریتک روشن کو بیساکھیاں پکڑ کر چلتے دیکھ کر ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہو گئے تھے۔


 اب اداکار نے خود فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں مزاحیہ انداز میں لکھا ہے کہ میرا بایاں گھٹنہ غیر متوقع طور پر چھٹی پر چلا گیا ہے جس کی وجہ سے مجھے بیساکھی کی ضرورت پڑی۔

ریتک روشن نے یہ بھی لکھا ہے کہ میری بائیں ٹانگ، بایاں کندھا اور دائیاں ٹخنہ بعض اوقات بغیر وارننگ دیے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور اس وجہ سے مجھے ایسے غیر معمولی تجربات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مجھے ایسا لگنے لگتا ہے کہ میرے پاس ایک منفرد ’نیورون سسٹم‘ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید