• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللہ نے نواز شریف کو سرخرو کردیا، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اللّہ تعالی نے آج سرخرو کر دیا، ہم سب جتنا شکر ادا کریں اتنا کم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ امی سے زیادہ خوش آج کون ہو گا؟ پریس کانفرنس سے سیدھا امی کے پاس گئی۔

اس سے قبل مریم نواز نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران العزيزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو سزا سُنانے والے جج سے متعلق مبینہ آڈیو ویڈیو ٹیپ صحافیوں کو دکھائی تھی۔

مریم نواز نے الزام لگایا کہ جج نے مسلم لیگ کے رکن ناصر نامی شخص کو گھر بلاکر ساری تفصیلات بتائیں اور انہیں بتایا کہ فیصلہ انہوں نے نہیں کیا، ان سے کروایا گیا۔

تازہ ترین