• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی نژاد پاکستانی حسینہ مس یونیورس کے مقابلہ حسن کے فائنل میں

لندن (آن لائن) دنیا بھر میں خواتین کے لئے کام کرنے والی تنظیم اے سسٹرہڈ کے لئے فنڈ ریزنگ مہم کا حصہ بننے والی برطانوی نژاد پاکستان سے تعلق رکھنے والی حسینہ سلینا مس یونیورس کے 11 ویں مقابلہ حسن کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ فائنل تقریب 13 جولائی کو برطانیہ کے علاقے ویلز میں ہو گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ضمن میں سلینا کا کہنا ہے کہ وہ ریئل سٹیٹ انڈسٹری میں خواتین کے لئے پیشہ وارانہ مواقع کے لئے کام کر رہی ہیں، وہ ہمدرد شخصیت کی حامل لڑکی ہیں اور لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے اور ان کی مدد کرنا چاہتی ہیں۔

تازہ ترین