• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سیمینار میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے

بولٹن (ابرار حسین) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار شمیم خان اپنے وفد کے ہمراہ جن میں جسٹس جواد حسن، ہمایوں امتیاز، رجسٹرار ہائی کورٹ، خالد مسعود وٹو سیشن جج برائے ڈسٹرکٹ، ثاقب عمران قمر سینئر سول جج، محمد اسد سجاد سول جج شامل تھے، برطانیہ پہنچ گئے، مانچسٹر ایئر پورٹ پر برطانیہ کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے سیاسی، سماجی رہنمائوں اور قانون کے شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ فضل کبیر فائونڈیشن برطانیہ کے کارکنوں اور عہدیداروں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ چیف جسٹس جوں ہی ایئر پورٹ کے لائونج میں پہنچے تو ان کے گلے میں ہار ڈالے گئے اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ چیف جسٹس نے میڈیا سے مکمل بات کرنے سے گریز کیا اور بس اتنا کہا کہ وہ جلد ہی ایک سیمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ بعدازاں وہ مانچسٹر روانہ ہوگئے۔ استقبال کرنے والوں میں رانا بختیار، سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، چوہدری شہزاد کریم ایڈووکیٹ، بیرسٹر فضل رسول، راجہ اشتیاق احمد، سابق صدر مسلم لیگ، اوورسیز ڈویلپمنٹ بزنس فورم کے چیئرمین چوہدری مسرت علی، مسلم لیگ آزاد کشمیر بولٹن کے صدر راجہ محمد شفیق پوتا، فضل کبیر فائونڈیشن برطانیہ کے سرپرست اعلیٰ راجہ مسکین خان، راجہ وجاہت خان ایڈووکیٹ، معروف کاروباری شخصیت چوہدری عاشق علی، چوہدری مخدوم طارق اور دیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین