اسلام آباد(صباح نیوز)نیب راولپنڈی نے پارک لین کمپنی ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت16ملزمان کو نامزد کر دیا ہے جن میں سے آصف زرداری سمیت 13ملز مان گرفتار ہیں۔ کیس میں آصف زرداری کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق کیس میں تین ملزمان اقبال میمن، یونس قدوائی اور عزیر حسین مفرور ہیں۔ نیب راولپنڈی آئندہ ہفتے جعلی اکائونٹس کے حوالہ سے پہلا ریفرنس اسلام آبا کی احتساب عدالت میں دائر کرے گی۔