کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نےجان محمد روڈ پر گندے پانی سے کاشت کی گئیں سبزیاں تلف کر دیں تفصیلات کے مطابق ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں گندے پانی سے سبزیوں کو کاشت کے خلاف کارروائی تیسرے روز بھی جاری رہی ،ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی میجر(ر) بشیر احمد جنگ کو بتایا کہ بلوچستان فو ڈ اتھارٹی نے تین دن کے دوران شہر میں سینکڑوں ایکڑ پر گندے پانی سے کاشت کی گئی سبزیوں کو تلف کر دیا ،ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔