• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج نے ویڈیو کی تصدیق کردی، مریم نواز

لاہور(ایجنسیاں ) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جج صاحب نے ویڈیو کا انکار نا کر کےاس کی تصدیق کر دی‘میں سمجھ سکتی ہوں کہ آج بھی فیصلے کی طرح تیار شدہ پریس ریلیز پر آپ نے مجبوری میں دستخط کیے ہوں گےجبکہ مسلم لیگ ( ن ) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کے فیصلے کی طرح ان کی پریس ریلیز بھی دباؤ کا نتیجہ ہے۔مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جج صاحب نے ویڈیو کا انکار نا کر کےاس کی تصدیق کر دی۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر فاضل جج صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھ سکتی ہوں کہ آج بھی فیصلے کی طرح تیار شدہ پریس ریلیز پر آپ نے مجبوری میں دستخط کیے ہوں گے، بہت شکریہ کہ آپ نے ویڈیو کا انکار نا کر کے تصدیق کر دی۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مانگے تانگے کی کرسی پر مرتے کیوں ہو؟، عمل نہیں تو جھوٹی باتیں کرتے کیوں ہو؟، کہتے تھے آ میں کنٹینر دوں گا، میں جو نکلی ہوں تو ڈرتے کیوں ہو ؟۔ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ خوف انسان کو نا چین سے حکومت کرنے دیتا ہے نا چین سے جینے دیتا ہے ۔ ادھر ترجمان مسلم لیگ ( ن ) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کے فیصلے کی طرح ان کی پریس ریلیز بھی دباؤ کا نتیجہ ہے، نو از شریف یا اس کے خاندان کی طرف سے جج صاحب کو رشوت کی پیشکش کی گئی تھی تو وہ اتنا عرصہ خاموش کیوںرہے ‘مریم اورنگز یب نے کہا کہ جج صاحب پارٹی نہ بنیں کیونکہ وہ خود اس ویڈیو میں ملوث ہیں، جج صاحب مظلوم ہیں، بار بار دباؤ ڈال کر ان سے یہ چیزیں کرائی جائیں گی۔

تازہ ترین