• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج صاحب کی ایسی مزید ویڈیوز ہیں، مریم اورنگزیب کا انکشاف

لاہور(نیوز ایجنسی )مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ ایسی مزید ویڈیوز ہیں،جن میں جج صاحب نے دباؤ ڈالنے والوں کے نام بھی لئے ہیں۔ایک بیان میں ن لیگی ترجمان نے سپریم کورٹ سے جج کی مبینہ ویڈیوز کے معاملے میں نوٹس لینے کی اپیل کردی۔انہوں نے کہا کہ ایک ویڈیو میں جج صاحب نے کہا کہ مجھے 10 سال سزا کا کہا گیا مگر میں نے 7 سال سزا دی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام ویڈیوز مناسب اور قانونی فورمز پر بھی پیش کی جائیں گی۔
تازہ ترین