لاہور کے نجی اسپتال میں ڈلیوری کے دوران حالت بگڑنے پر خاتون جاں بحق ہوگئی، ورثا نے اسپتال عملے کو موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اور آئی سی یو کے شیشے توڑ ڈالے ۔
مصری شاہ کی رہائشی تہمینہ علی کو ایک روز قبل اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ۔
ورثا کے مطابق ڈلیوری کے دوران تہمینہ کی حالت بگڑ گئی جس کی عملے کو بارہا نشاندہی کی گئی مگر کسی نے مریضہ کو نہ دیکھا اور تہمینہ اسپتال عملے کی غفلت کے باعث دم توڑ گئی۔
تہمینہ کی ہلاکت کے بعد ورثا نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور شالیمار لنک روڈ کو بلاک کردیا جس پر پولیس کی بھاری نفری اسپتال میں طلب کرلی گئی۔