اسلام آباد (نیوز ایجنسیز) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایک صحافی کے سوال کہ کیا 2019ء بلاول بھٹو زرداری کی شادی کا سال ہے ؟ کے جواب میں کہا کہ ’انشاء اللہ‘۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ کیا 2019ء بلاول کی شادی کا سال ہے ؟ تو سابق صدر نے جواب دیا کہ انشا اللہ 2019ء بلاول بھٹو زرداری کی شادی کا سال ہے۔