سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کبھی نیب اور کبھی رانا ثناء اللہ کی خبریں آتی ہیں مگر مہنگائی پر کوئی بات نہیں کرتا، مریم نواز کا جلسہ بین الاقوامی سطح پر کامیاب رہا، بچہ بچہ سمجھتا ہے کہ جج دباؤ میں ہے، اب سچ باہر آگیا، اس سچ کو کوئی بند نہیں کرسکتا،یہ واحد حکومت ہے جو تعویزوں، پیروں اور جادو ٹونے کے سہارے چل رہی ہے، دسمبر تک ڈالر 180کا ہوجائیگا کیونکہ انکا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہے، نیب کے بائیکاٹ کا فیصلہ تمام اپوزیشن جماعتوں کی قیادت ملکرکریگی۔