• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،مغربی بائی پاس پر کلینر نے ڈرائیورکو پہاڑ سے دھکا دے کر ہلاک کردیا

کو ئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کریشن پلانٹ کلینر نے ڈرائیور کو پہاڑ سے گرا کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے کلینر کو گرفتار کر کے لیویز کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق مغربی بائی پاس پر واقع کریش پلانٹ کا ڈرائیور رحمت اللہ اتوار کو کلینر جان محمد کے ہمراہ پہاڑ پر پکنک منانے گیا تھا کہ کلینر نے معمولی تکرار کے بعد پہاڑ سے دھکا دے کر گرا دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ کلینر نے خود پولیس کو آکر اطلاع دی جس پرپولیس نے اس کی نشاندہی پر لاش تحویل میں لے کر بی ایم سی ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت آبائی علاقے ژوب روانہ کر دی گئی ۔  
تازہ ترین