• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں پاکستانی فلمی نغموں کی ایک محفل

پیرس کے نواحی علاقے لاکونیو پارک میں پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ فرانس کی صدر محترمہ روحی بانو نے سیاسی سماجی خواتین ستارہ ملک اور باجی شمیم اور دیگر سرگرم خواتین کے ساتھ ایک خوبصورت شام منائی۔


محترمہ روحی بانو نے بہت خوبصورت غزل پیش کی جبکہ باجی شمیم نے جوانی کی یادوں کا سہارا لیا اور محترمہ ستارہ ملک نے فلمی نغموں اور ملی نغموں سے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔

ستارہ ملک نے اپنی سریلی آواز میں جادو جاگایا تو خواتین داد دینے کے ساتھ ساتھ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکھیں۔ اس موقع پر حاضرین محفل کی تواضع گھریلو پکوانوں سے کی گئی، بچوں نے کھلی فضا میں خوب موج مستی کی اور لطف اندوز ہوئے۔

واضح رہے شدید گرمی کے باعث یورپی لوگ بچوں کے ساتھ کھلے مقامات کا رُخ کرتے ہیں، اب یورپ میں مقیم پاکستانی خواتین سیاسی وسماجی خدمات کے علاوہ تفریح کےلئے پارکوں کا رُخ کرنے لگی ہیں، جہاں وہ مختلف پکوان کے ساتھ ساتھ اپنی سریلی آواز میں غزلیں، ملی و فلمی نغموں سے ایک دوسرے کو محظوظ کرتی ہیں۔

تازہ ترین