• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا سیمی فائنل: بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا

آئی سی سی ورلڈ کپ2019ء کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے 46اعشاریہ1 اوورز میں 5وکٹ پر 211رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گرائونڈ پر کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ بھارتی بولنگ کے سامنے شروع سے ہی سست روی کا شکار رہی،اس کی پہلی وکٹ ایک رن پر گر گئی، مارٹن گپٹل کو بمراہ نے پویلین بھیج دیا۔

19ویں اوور میں69کے اسکور پر نیوزی لینڈ کے دوسرے اوپنر نکولس 28رنز بناکر آئوٹ ہوگئے،انہیں رویندر جدیجا نے بولڈ کیا۔

36ویں اوور میں کپتان کین ولیمسن 95گیندوں پر 67رنز کی اننگز کھیل کر چاہل کی گیند پر کیچ ہوگئے،اس موقع پر نیوزی لینڈ کا اسکور 3وکٹ پر 134رنز تھا۔

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ162 کے اسکور پر جمی نیشم کی گری،جو12رنز بناکر ہردیک پانڈیا کا شکار بن گئے۔

بھارت کو پانچویں کامیابی گرنڈہوم کی وکٹ کی صورت میں ملی،وہ تیزی سےاسکور میں اضافہ کرنے کی کوشش میں بھنیشور کمار کی وکٹ بن گئے،انہوں نے 10گیندوں پر 16رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر 67 اور ٹام لیتھم 3 رنز پر ناقابل شکست ہیں۔

تازہ ترین