• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کے کامیاب جلسے نے حکومت کی نیندیں اڑا دی ہیں، اصغر نمبل

کوونٹری ( نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ ن نے اپوزیشن میں رہ کر عمرانی حکومت کے چھکے چھڑا دیئے ہیں، منڈی بہاءالدین میں مریم نواز شریف کے جلسے سے اسلام آباد کانپ اٹھا اور گو سلیکٹڈ گو کے نعرے گونجنے لگے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ اصغر نمبل نے پارٹی اجلاس میں کیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں عمران نیازی نے دھرنا دے کر ملک و قوم کا بڑا نقصان کیا جبکہ قائد جمہوریت میاں نواز شریف نے جلسے جلوس اور دھرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی تھی کسی سیاسی کارکن کی گرفتاری نہ کی، افسوس آج پی ٹی آئی نے جمہوریت کے منہ پر بدنما دھبہ لگا دیا جس سے ملک کے اندر اور بیرونی دنیا میں پاکستان کی تضحیک ہو رہی ہے، مریم نواز کے جلسے کو روکنا اور گراؤنڈ میں پانی بھر دینا کہاں کی جمہوریت اور انصاف ہے، راجہ اصغر نمبل نے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی قوم کے ساتھ انصاف کریں اگر دھرنے کے دوران یہ فیصلہ آ سکتا ہے کہ دھرنے کو ختم کرنے کے لئے سیاسی حل تلاش کیا جائے تو آج بھی تشدد گرفتاریاں بند ہونی چاہئیں، جلسے کی اجازت اگر ن لیگ کے دور میں تھی تو آج بھی ملنی چاہئے، اپوزیشن ہی ملک کااور جمہوریت کا حسن ہوتی ہے، ملک کو تباہی سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ عوام کو ان کا حق آزادی دیا جائے۔
تازہ ترین