اسلام آباد..... وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ کسی عدالت نے مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، حکومت کوکسی نے پرویز مشرف کے پاکستان واپس آنے کی کوئی ضمانت نہیں دی۔
وزیر داخلہ چودھری نثار نے پارلیمنٹ ہائوس میں اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جنرل پرویز مشرف کے پاکستان واپس آنےکی کوئی ضمانت نہیں دی گئی، حکومت کی سپریم کورٹ میں یہی پٹیشن تھی کہ اگر انہیں جانے دیا گیا تو واپس نہیں آئیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہخصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو آزاد آدمی قرار دیا تھا،انہیں مشرف کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق کوئی خبر نہیں تھی، نہ اس بارے میں اسلام آباد پولیس نے بتایا ،نہ ہی یہ وزارت داخلہ کا کام ہے۔
چودھری نثار نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی کے حامد خان نے مشرف کے خلاف اپنی پٹیشن کی پیروی تک نہیں کی،ایان علی کا نام حکومت نے نہیں کسٹم انٹیلی جنس نے ای سی ایل میں ڈالوایا۔