اسلام آباد (نمائندہ جنگ)قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے گورنر ہائوس میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں خصوصاً 15 جولائی کو اپوزیشن کی طرف سے بلائے گئے اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب کی سیاسی صورتحال اطمینان بخش ہے، انہوں نے دوست محمد مزاری کو اجلاس کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دیں۔