• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے پاس ایک نہیں کئی ویڈیوز ہیں، اداروں سے لڑائی نہیں، شاہد خاقان

اسلام آباد(ایجنسیاں )ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس ایک نہیں کئی ویڈیوز موجود ہیں ، حکومت احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو اپنے طور پر چیک کروا چکی ہے، یہی وجہ ہے عمران خان نے یوٹرن لیتے ہوئے جج کا دفاع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہم نے جو ویڈیو پیش کر دی، وہی کافی ہے، مزید ویڈیوز کی ضرورت نہیں، حالانکہ نون لیگ کے پاس اس کے علاوہ بھی کئی ویڈیوز ہیں مگر کسی ادارے سے اختلاف نہیں چاہتے۔ نیب اندھا قانون ہے، جو ہمیشہ سیاستدانوں کے خلاف استعمال ہوا ہے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد نواز شریف کے خلاف فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی، حکومت کو پتہ چل گیا کہ ویڈیو میں کوئی ٹیمپرنگ نہیں ہے،جج صاحب نے اعتراف کیا کہ یہ ان کی ہی ویڈیو ہے۔
تازہ ترین