• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کو تمغہ جمہوریت دینے کیلئے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو تمغہ جمہور یت دینے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی ملکی سلامتی کیلئے بطور پروفیشنل سولجر کردار ادا کرنے کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ایوان پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لئے بھی قمر جاوید با جوہ کے غیر جانبدارانہ رویے کوسراہتا ہے۔آرمی چیف کو جمہوریت کی بقاء استحکام اور ملک کے تحفظ پر تمغہ جمہوریت سے نوازا جائے۔

تازہ ترین