ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان امیر محمد داود پوتا نے تمام ریلوے افسران کو محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے ملتان ڈویژن نے جس طرح وقت سے قبل ٹارگٹ ریکوری حاصل کی آئندہ مالی سال میں اس اعزاز کا دفاع کرنا ہے ،افسران اپنے متعلقہ شعبہ جات کے تمام مسائل لازمی بتائیں تاکہ انکا فوری حل ممکن ہو سکے،یہ باتانہوں نے ڈویژنل افسران کے ماہانہ اجلاس صدارت کرتے ہوئے کی، اس موقع پر انہوں نے تمام افسران سے انکے شعبے کے مسائل پوچھے اور ضروری ہدایات جاری کی ،اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایس صائمہ بشیر، ڈی سی او نبیلہ اسلم، اور ڈی ای این عابد رزاق، ڈی ای این رانا شعیب، ڈی ٹی او طاہر مسعود مروت، ڈی پی او سعید احمد ، ایس پی ریلوے امجد منظور اور اے پی او سعید اختر بھی موجود تھے۔