کراچی......سندھ اسمبلی کے احاطے میں پیپلز پارٹی کےاراکین سندھ اسمبلی نے سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کے خلاف احتجاج کیا ۔
پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے ن لیگ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ ن لیگ حکومت نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے کر آئین کے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کی ہے ، اگر مشرف کو واپس نہ لایا گیا تو سندھ بھر سے گو نواز گو کے نعرے بلند ہوں گے۔۔
مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلنے کے باوجود ملک سے چلے جانا ایک این آر او ہے ،نواز شریف اور پرویز مشرف کے درمیان پہلا این آاو اس وقت ہوا جب نواز شریف کی جان بخشی کرکےانھیں ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی تھی ۔