• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ سیمی فائنل کبھی نہ ہارنے والی آسٹریلیا کا انگلینڈ سے مقابلہ

 ایجبسٹن،برمنگھم(نمائندہ خصوصی) ایشز کی روایتی حریف میزبان انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ کرکٹ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو ایجبسٹن میں کھیلا جارہا ہے۔ انگلینڈ کو تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے کے لئے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ ریکارڈ پانچ بار جیتا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم ورلڈ کپ سے پہلے بہت اچھی فارم میں آچکی ہے۔آسٹریلیا کو آخری میچ میں جنوبی افریقا نے اپ سیٹ شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ نے پاکستان اور سری لنکا سے شکست کھانے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آخری چار ٹیموں میں جگہ بنائی ہے۔ برمنگھم میں جمعرات کو بارش کا امکان ہے۔ میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ ان فٹ ہوکر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ میتھیو ویڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے نو میں سے سات میچ جیتے جبکہ انگلینڈ کونو میں سے تین میچوں میں شکست ہوئی اس نےچھ میچ جیتے۔ انگلینڈ کی کارکردگی کا انحصار ان کے اوپنرز جیسن رائے اور جانی بیئرسٹو پر ہوگا۔ آسٹریلیا کی ٹیم ساتویں بار سیمی فائنل کھیل رہی ہے اسے آج تک ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین