• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی آنکھ میں تکلیف،پولی کلینک میں معائنہ کرایا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق صدر آصف علی زرداری کی آنکھ میں تکلیف ہوئی جس کے بعد ان کا معائنہ پولی کلینک کے ماہر امراض چشم سے کرایا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق بدھ کو جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب کی زیر حراست سابق صدر آصف زرداری نے نیب کی تفتیشی ٹیم سے بائیں آنکھ سے پانی بہنے اور درد کی شکایت کی جس کے بعد ان کا معائنہ پولی کلینک ہسپتال کے میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر سے کرایا گیا۔
تازہ ترین