چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی، بیروزگاری اور حکومتی اقدامات کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری کل سکھر پریس کلب کے سامنے پیپلز پارٹی کے دھرنے کی قیادت کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں پیپلز پارٹی نے تو کچھ کیا ہی نہیں، نہ میٹرو بنایا، نہ یوٹرن لیا، میرا جواب یہ ہے کہ ملک کے غریب ترین عوام انکم سپورٹ پروگرام کے سبب اپنے پاؤں پر کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 10 جولائی کو ورکرز کنونشن میں خطاب کے دوران ملک میں مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے خلاف پارٹی کارکنان اور جیالوں کے ساتھ پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی کا حق نہیں کہ وہ سکھر کے نوجوانوں کے مستقبل کا فیصلہ کرے۔