• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ملک کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط، بیان حلفی بھی جمع

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے خود پر لگائے الزامات کی تردید کردی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیان حلفی جمع کرا دیا اور ساتھ ہی اتوار کو جاری پریس ریلیز بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کو لکھے گئے خط کے ساتھ منسلک کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ترجمان کے مطابق خط میں جج ارشد ملک کی جانب سے ویڈیو الزامات کی تردید کی گئی ہے، انہوں نے خط کے ساتھ اپنی جانب سے اتوار کو جاری کردہ پریس ریلیز کو بھی منسلک کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے ساتھ جج ارشد ملک نے اپنا بیانِ حلفی بھی جمع کروایا ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مجھے بلاوجہ بدنام کیا جا رہا ہے۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی جانب سے لکھا گیا خط قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہو گیا ہے، خط ارشد ملک نے رجسٹرار ہائی کورٹ سے مل کر ان کے سپرد کیا۔

ترجمان اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ خط کا جائزہ لینے کے بعد کوئی مناسب حکم جاری کیا جائے گا، جج ارشد ملک نے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ویڈیو کو ایڈیٹ کر کے چلایا گیا ہے۔

اس موقع پر رجسٹرار ارشاد کیانی نے قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ عامر فاروق سے ملاقات کی، رجسٹرار نے جج ارشد ملک کے خط اور بیانِ حلفی سے متعلق چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔

تازہ ترین