• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پولیس کا مال خانہ خستہ حالی کا شکار، سامان ضائع ہونے لگا

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس کا مال خانہ خستہ حالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے مقدمات میں پکڑا جانے والا سامان ضائع ہونے لگا ہے،حکومتی عدم توجہی کے باعث کئی سالوں سے ملتان پولیس کے پاس مال خانےکیلئے بلڈنگ ہی موجود نہیں ،کھلے آسمان تلے پڑے سامان، گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کو زنگ لگ رہا ہے،ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پولیس کی جانب سےکئی بار سروے کئے گئے ہیں ،متعلقہ محکمےکو درخواستیں بھجوائی گئیں مگر مال خانہ تاحال لاوارث ہے،اس کے علاووہ پولیس ملازمین کیلئے گرمی سے بچنے کا بھی کوئی مناسب انتظام نہیں ،ملزمان سے پکڑا جانے والا اسلحہ و دیگر قیمتی چیزیں چوری ہونے کا خدشہ ہے،مال خانہ کے ملازمین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین