سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو کی مسو واہ نہر میں گزشتہ روز ڈوبنے والے ایک ہی خاندان کے 5 افراد میں سے ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی۔
مزید 2 بچوں اور ایک خاتون سمیت 4 افراد کی نہر میں تلاش جاری ہے۔
جمعرات کی رات ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر مسو واہ نہر میں جا گری تھی، جس پر 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 5 افراد سوار تھے۔
ڈوبنے والوں کی تلاش کے لیے سکھر سے نیوی کی ٹیم نے پہنچ کر تلاش شروع کی اور رات گئے ایک خاتون کی لاش مل گئی تاہم دیگر 4 افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے اس حوالے سے متاثرہ خاندان کے افراد کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔