• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستانی ٹی وی اداکار عمران عباس نے شیر سمبا کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیں جو وائرل ہو گئیں۔

اداکار نے شیر سمبا کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ ’سمبا کو اُس وقت بچایا گیا جب وہ محض 3ماہ کا تھا ۔انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ سمبا کو نہ ہی قید کیا گیا ہے نہ ہی وہ غذا کی کمی کا شکار ہے ۔سمبا کو اس کا قدرتی ماحول فراہم کر کے ایک فارم ہاؤس میں رکھا گیا ہے ۔سمبا کو صرف ایک دن کے لئے اُس کے مالک کے گھر لایا گیا۔


انہوں نے مزید لکھا کہ سمبا کو انسانوں سے بہت محبت ہے اور اسے جنگل اسی وجہ سے واپس نہیں بھیجا گیا کہ وہ اپنے مالک کے ساتھ زیادہ سکون محسوس کرتا ہے اور اُن کے بغیر نہیں رہ سکتا۔


تصویر کے اپلوڈ ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین شیر کو گھر میں رہنے کے خدشات بتانے لگے ۔

ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے اداکار نے اس کیپشن میں اضافہ کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صارفین کے لئے لکھا کہ سمبا کو بھرپور اپنائیت اور دیکھ بھال میں رکھا جاتاہے ۔ 

تازہ ترین