سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی صحافیوں کے سوالات کے دوران جج اور نواز شریف کی ملاقات کی تردید سے گریز کرتے رہے۔
پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ جج ارشد ملک نے جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات کی یا نہیں؟
جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملاقات پر ہمیں بیان حلفی دینے کی ضرورت نہیں، آپ وہ ویڈیو دیکھیں۔
ایک بار پھر سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ ملاقات کا جواب میں نہیں دے سکتا، اس بارے میں نواز شریف اور جج ارشد ملک ہی بتاسکتے ہیں۔