• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی گیمز کی تیاری اور دیگر امورومسائل کے حل کے لئے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے تین رکنی قائمکردی ہے جس کا فیصلہ ہفتے کو سید وسیم ہاشمی کی صدارت میں ہونے والے ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا ، کمیٹی میںاحمد علی راجپوت، انجنئیر سید محفوظ الحق اور آ صف عظیم شامل ہیں، جو اکتوبر میں ہونے والے قومی گیمز میں سندھ کے دستے کی شرکت کی راہ میں حائل مالی مشکلات کو دور کرنے کے لئے صوبائی محکمہ کھیل اور نجی اداروں سے رابطہ کریں گے، اجلاس میں شریک تمام کھیلوں کی ایسوسی ایشن کو ہدایت کی گئی کہ وہ ان کھیلوں کی تیاری کے لئے کیمپ کا انعقاد کریں، شفاف ٹرائلز سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے، سندھ کے329مرد اور خواتین کھلاڑی اور 71آفیشلز 28 کھیلوں میں ایکشن میں ہوں گے۔
تازہ ترین