• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں چاقو زنی کے واقعے میں ایک شخص ہلاک

لندن (پی اے) برمنگھم میں ایک شخص کو چاقو زنی کے واقعے میں ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کو یقین ہے کہ یہ ٹارگیٹیڈ حملہ ہو سکتا ہے۔ حملے کا نشانہ بننے والے کی عمر 30 سال سے زائد تھی۔ اس کی لاش جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق 23.20پر بیکر سٹریٹ سپارک ہل سے ملی۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس فورس نے اس قتل کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ فورس کا کہنا ہے وہ اس کار کے بارے میں معلومات جمع کرنے کی خواہاں ہے، جو علاقہ سے فرار ہو گئی۔ حملے کا نشانہ بننے والےکو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ پولیس نے جائے وقوع کا محاصرہ کر لیا تھا۔ فورس کی ہومیسائیڈ ٹیم کی ڈیٹیکٹیو انسپکٹر کیرولین کورفیلڈ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اس واقعے میں ایک شخص کی جان ضائع ہو گئی، ہم اس کی موت کے بارے میں شواہد جمع کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ اس مرحلے پر ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ ٹارگیٹیڈ حملہ ہوسکتا ہے اور ہم کسی بھی شخص سے اس واقعے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے خواہاں ہیں، جس سے ہماری تفتیش میں مدد مل سکے۔ فورس نے کہا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

تازہ ترین