• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن میں چوہدری سلامت نکی کے سسر کاانتقال

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن کی ممتاز شخصیت چوہدری سلامت نکی کے سسر چوہدری مقصود نکی کا انتقال ہوگیا ہے مرحوم حال ہی میں ایک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور پیر کے روز کیمبرج کے ہسپتال میںانتقال کر گئے۔ منگل کے روز لوٹن سنٹرل ماسک میں حافظ فیض عالم کی امامت میں نماز جنازہ ادا کرکے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں مرکزی جامع مسجد لوٹن کے خطیب مولانا حافظ اعجاز احمد ، الحرا ایجوکیشنل اینڈ کلچرل ٹرسٹ لوٹن کے ڈائریکٹر پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، پی پی پی کے پیر سید اعجاز محی الدین قادری، ہیلی فیکس سے حاجی اصغر تھوتھالوی اور حاجی خالد ، لوٹن سے چیئرمین بلڈنگ برجز راجہ اکبر داد خان، صدر اسلامک کلچرل سوسائٹی اور صدر کشمیر تحریک انصاف لوٹن حاجی چوہدری محمد شفاعت پوٹھی، سماجی شخصیت حاجی چوہدری محمد قربان، پی ٹی آئی کے حاجی چوہدری رحمت تھوتھالوی، دلدار چوہدری، حاجی چوہدری محمد رفیق تھوتھالوی، چوہدری عبدالقیوم، حاجی چوہدری فضل حسین آف بھلوارہ، لیبر پارٹی کے محمد مقصود علی چوہدری شامل ہیں۔
تازہ ترین