• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان ، شدت پسندوں کا چیک پوسٹ پرحملہ ،2 سیکورٹی اہلکار شہید

بنوں(صباح نیوز)شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے دو سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ۜشدت پسندوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کرتے ہوئے دو سیکورٹی اہلکار کو شہید کردیا جن کی لاشیں پاک فوج نے اپنی تحویل میں لے لیں حملے کے بعد شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل نہیں لائی گی شہیدوں کی شناخت نائیک دوست علی خان اور سپاہی شمشاد کے نام سے ہوئی ہے۔
تازہ ترین