امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھتی جارہی ہے مگر حکومت کو عوام کی چیخیں سنائی نہیں دے رہیں، ناکام حکومت ہر ناکامی کے بعد اداروں کے پیچھے پناہ لیتی ہے ۔
منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی ہر چیز کو مہنگا کردیاگیا، شوگر، ڈرگ ، اور لینڈ مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا، پاکستان کی سیاست ایک بند گلی میں جا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ لوگ جج سے متعلق ویڈیو کے بارے میں تحقیقات کے حوالے سے پوچھ رہے ہیں۔ حکومت نے رویہ نہ بدلا تو لوگ ان کے محلات کا رخ کریں گے ۔
سراج الحق نے کہا کہ ہر کوئی اپنا فائدہ سوچ رہا ہے ، کوئی بے بس عوام کا نہیں سوچ رہا۔