• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات، واقعات میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور واقعات میں2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق اور بچی سمیت 7زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کو رنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود گودام چورنگی بروکس چورنگی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 40سالہ نسیمہ خاتون زوجہ ابو العالم جاںبحق جبکہ 18سالہ بیٹا شہزاد اور بیٹی اقرا زخمی ہو گئی،عزیز آد د تھانے کی حدود کریم آباد پُل کےقریب گاڑی کی ٹکر سے 22سالہ نامعلوم نوجوان جاں بحق ہو گیا،جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ سر سید تھانے کی حدود نیوکراچی بلال کالونی محمد شاہ قبرستان والی گلی میں گھر کی چھت گرنے سے35سالہ عر فت خاتون زوجہ جاوید اقبال جاںبحق اور 6 سالہ اس کی بیٹی زخمی ہو گئی ۔شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حدود نیشنل ہائی وے چوکنڈی قبرستان اسٹاپ پیڑول پمپ کےنزدیک تیز رفتار کار کی ٹکر سے سڑک عبور کر نے والا 40سالہ کلام خاں ولد صبری خاں جاں بحق ہو گیا ،لانڈھی تھانے کی حدود لانڈھی نمبر 6 پر تیز رفتار کوچ نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شخص ،خاتون اور بچے سمیت3 افراد زخمی ہو گئے۔

تازہ ترین