کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر سردار خان اورجنرل سیکریٹری ندیم بھٹو نے کہا ہے کہ فوجی ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کو علاج کے بہانے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر حکومت کے خلاف پی پی پی کراچی ڈویژن اتوارمورخہ 20مارچ کو سہہ پہر 03:00 بجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہر ہ کرے گی۔ انہوں نے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔