امریکا میں بھاری بھرکم نوجوان نے 90 فٹ کے فاصلے سے بال باسکٹ کرکے سب کو حیران کردیا۔
ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے اپنے موٹاپے کو مجبوری نہیں بنایا اور چیلنج نہ صرف قبول کیا بلکہ کئی فٹ کے فاصلے سے بال باسکٹ کر کے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرڈالا۔
امریکی شہر Nashvilleسے تعلق رکھنے والے ہائی اسکول کے طالبعلم Elijah Simmonsنے نہ صرف سلم ڈنگ شاٹ بال باسکٹ کی بلکہ 90فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہوکر ایسا نشانہ لگایا کہ بال سیدھی باسکٹ میں جاگری۔
واضح رہے Elijah کا وزن 325پونڈ ہے اور وہ اپنے کالج کی باسکٹ بال ٹیم کا حصہ بننا چاہتا تھا، تاہم ٹیم کوچ نے پہلے تو انکار کردیا لیکن پھر اسے باسکٹ بال کا چیلنج دیا جسے اس نے شاندار انداز میں جیت لیا۔