• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہر فنکار کا ایک پینٹنگ میں دو چہرے بنانے کا مظاہرہ


آرٹ کی دنیا میں ایسے فنکاروں کی کمی نہیں جو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کچھ ایسے منفرد انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے تعریف کئے بغیر نہیں رہ پاتے۔

ایسے ہی ایک ماہر فنکار نے ایک پینٹنگ میں دو چہرے بنا کر اپنی صلاحیتوں سے سب کو حیران کردیا۔

فلپائن سے تعلق رکھنے والے فنکار نے ایک فن پارےکو اس انداز میں بنایا کہ ایک رخ سے اس تصویر کو دیکھا جائے تو ایک چہرہ جبکہ دوسرے رُخ سے دیکھا جائے تو دوسرا چہرہ دکھائی دیتا ہے۔

فنکار کا یہ منفرد آرٹ سوشل میڈیا پر  بے حد مقبول ہو رہا ہے اور دیکھنے والے خوب تعریف کررہے ہیں۔

تازہ ترین