• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض چوہان سے اتفاق نہیں کرتی مگر مافیاکی تعریف ٹھیک کی ہے، ماروی میمن، چوہدری نثار ان سب میں عقلمند ترین آدمی تھے،انکا کہا سب سچ ہو رہا ہے،انوشہ ڈار صاحب کو انکل ڈار بلاتی تھی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کی متنازعہ اور غیر فعال رہنماء ماروی میمن جو اب صرف سوشل میڈیا پر فعال ہیں،نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے اس بیان کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مافیا کی جو تعریف بیان کی وہ ٹھیک ہے، ٹویٹر پر اپنے بیان میں ماروی میمن نے کہا کہ میں فیاض الحسن چوہان کی باتوں سے اتفاق نہیں کرتی جیسا کہ زبان وغیرہ ،لیکن قسم کھا کر کہتی ہوں کہ مافیاکی جو تعریف بیان کی وہ ٹھیک ہے، فیاض الحسن چوہان نے درست کہامافیا پہلے خریدنے کی کوشش کرتاہے اور ناکامی پر بلیک میل کرتا ہے، مافیابلیک میلنگ میں ناکامی کے بعد ختم کر دیتا ہے۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے چوہدری نثار پر تنقید کرنیوالوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں جلد ہی تفصیلات شئیر کروں گی جس سے آپکو پتہ چل جائیگا کہ وہ ان سب میں سے عقلمند ترین آدمی تھے،تب آپکو انکی اہمیت کا اندازہ ہوجائیگا،انکا کہا سب سچ ہو رہا ہے،ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انوشہ ڈار صاحب کو ڈار انکل بلاتی تھیں اور انکا رویہ کچھ اور تھا،جبکہ ڈار صاحب انکے کیلئے کچھ اور الفاظ میرے سامنے استعمال کرتے تھے،جو میں جلد شیئر کرونگی۔
تازہ ترین