• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ فائنل میں’’ آئرش لک‘‘ اور اللہ ہمارے ساتھ تھا، آئن مورگن

لندن (نیوز رپورٹ) ورلڈکپ 2019کا ٹائٹل جیتنے والی انگلش ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا کہ ʼورلڈکپ فائنل میں آئرش لک اور اللہ ہمارے ساتھ تھا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مورگن سے ایک سوال پوچھا گیا کہ ان کی فتح میں ’’آئرش لَک‘‘ کا کتنا کردار تھا تو انہوں نے کہا کہ انہیں میچ کے دوران عادل رشید نے بتایا تھا کہ اللہ ہمارے ساتھ ہے۔آئرش لک آئرلینڈ کا محاورہ ہے جس کا معنی انتہائی خوش قسمتی ہیں ۔ چوں کہ آئن مورگن آئرش بورن ہیں اسی لئے ان سے یہ سوال کیا گیا ۔ مورگن کا کہنا کہ آخری اوور میں "رَب آف گرین" ان کے حق میں ہوا۔ برطانیہ میں رب آف گرین کا مطلب خوش قسمتی ہے البتہ کھیلوں کی دنیا میں جب حرکت کرتی ہوئی گیند حادثاتی طور پر کسی بیرونی قوت سے رک جائے یا رخ تبدیل کرلے تو اس رب آف گرین کہاجاتا ہے ۔ فائنل میں ایک موقع پر جب انگلینڈ کی ٹیم مشکل میں تھی اس وقت نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارٹن گپٹل کا تیز تھرو بین اسٹوکس سے ٹکرانے کے بعد گیند بائونڈری کی جانب چلی گئی تھی اور اس طرح انگلش ٹیم کو چھ رنز مل گئے تھے انگلینڈ کے کپتان کا اشارہ شاید اسی جانب تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی خاص بات اس میں شامل مختلف ثقافت سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے انگلینڈ کی ٹیم کے تنوع اور اس کی خوبصورتی کے سر اس جیت سہرا باندھتے ہوئے کہا کہ اس میں سبز رنگ کا عنصر بھی شامل ہے۔در اصل یہی ہماری ٹیم کا افتخار ہے، ہمارا مختلف پس منظر اور ہماری مختلف ثقافت ہے ہمیں مشکل وقت میں ساتھ رکھتی ہے اور مزاح پیدا کرتی ہے۔ اس ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم سے زیادہ تنوع کسی دوسری ٹیم میں نہیں تھا۔فائنل کے ہیرو بین اسٹوکس نیوزی لینڈ میں پیدا ہوئے جب کہ اسپنر معین علی اور عادل رشید پاکستانی خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسی طرح فاسٹ بولر جوفرا آرچر کا تعلق بارباڈوس سے ہے۔
تازہ ترین