• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کوجنوبی پنجاب صوبہ بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں،ذوالفقار کھوسہ

محمدپوردیوان(نمائندہ جنگ) حکومت کوجنوبی پنجاب صوبہ بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں ،الیکشن میں مجھےجان بوجھ کرہرایا گیا۔سیاست میں ہارس ٹریڈنگ کےخلاف ہوں،شہبازشریف سیاسی شعبدہ باز ہے۔ان خیالات کا اظہارسابق گورنرسردارذوالفقارعلی خان کھوسہ نےمحمدپوردیوان کے نواحی علاقہ اللہ آباد میں سابق چیئرمین یوسی اللہ آبادسردارامان اللہ خان ترین کی وفات پران کے بھائی سردارنصراللہ خان ترین اوران کے بیٹوں کریم اللہ خان ترین،امیر اللہ خان ترین،بختیار اللہ خان ترین ایڈوکیٹ،فیض اللہ ترین، شاہنواز ترین،انیس اللہ خان ترین سے اظہارتعزیت کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے جانے کا تو انہیں علم نہیں ہے تاہم موجودہ حالات عوام کے لئے کچھ اچھے نہیں ہیں۔چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد حکومت اوراپوزیشن کے درمیان ایک بڑامقابلہ ہے کچھ بھی ہو سکتا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کہا وہ سیاست میں ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہیں چاہے وہ موجودہ حکومت کے دورمیں ہو رہی ہے یا سابق حکومتوں کے دورمیں ہوتی رہی ہے۔ ملک کی خرابی بھی انہی سیاست دانوں نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنتے نہیں دیکھ رہا ہوں۔
تازہ ترین