• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوزیشن ہولڈر طلبہ کو ایوارڈز دینے کی تقریب آج ہوگی

پشاور(وقائع نگار)حالیہ میٹرک امتخانات میںA-1گریڈ اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے زیر کفالت طلبہ اور الخدمت سکولز کے طلبہ وطالبات میں ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب آج صبح 10بجے نشترہال پشاور میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر میاں عبدالشکور،صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی ،جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان اور صوبائی صدر خالد وقاص خطاب کریں گے۔تقریب میں آغوش ہومز،الخدمت فیملی سپورٹ پروگرام اور صوبہ بھر میں قائم الخدمت فاونڈیشن سکولز کے چھ سو سے زائد طلبہ وطالبات شریک ہوں گے۔اس موقع پر حالیہ میٹرک امتخانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں ایوارڈز تقسیم کئے جائیں گے ۔
تازہ ترین