• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: عزیز اعجاز

صفحات: 160،قیمت: 300 روپے

ناشر:جدّت ریسرچ اینڈ پبلی کیشنز، لاہور

آج ہزاروں شعراء ہمارے ارد گرد موجود ہیں،تاہم شاعری میں منفرد لب و لہجہ اپنانا یقیناً کارِدُشوار سے کم نہیں۔عزیز اعجاز کا شمار ایسے ہی شعراء میں کیا جاسکتا ہے، جو ایک انفرادیت رکھتے ہیں۔ نام وَر شاعر اور افسانہ نگار، احمد ندیم قاسمی کا ان کے بارے میں یہی کہنا ہے کہ’’تین سو سال سے کہی جانے والی اُردو غزل کی موجودگی میں ایسی غزل کہنا، جو مختلف بھی ہو اور منفرد بھی، نہایت درجہ دُشوار ہے، مگر عزیز اعجاز نے غزل کی معیّنہ ہیئت میں انفرادیت کا یہ اعجاز کر دکھایا ہے۔‘‘قبل ازیں وہ پڑھنے والوں کے لیے’’سارے موسم تیرے نام‘‘اور ’’پندار‘‘ بھی سامنے لاچُکے ہیں۔ ایک نگاہ اُن کے رنگِ تغزّل پر بھی ڈالتے ہیں۔؎مَیں جا رہا ہوں،مگر تُو نہ ہارنا ہمّت…کہاچراغ سے سورج نے شام ڈھلتے ہوئے‘‘اور ؎ ’’اُنہی رستوں سے گزرتی ہے صبا…تم نے جو راستے مہکائے ہیں‘‘

تازہ ترین