سیانے کوّے کی کہانی تو آپ نے سنی ہی ہوگی لیکن برطانیہ کے ایک گاؤں مولٹن میں تو کوّوں کا ایک انوکھا اور منفرد فیسٹول منایا جاتا ہے۔
اس موقع پر لوگ کوّے کا روپ دھار کر سڑکوں پر گشت کرتے ہیں۔
1920سے شروع ہونے والے اس انوکھے تہوار کی خاص بات پارک کے درمیان نصب انسانی پتلے کے گرد ہونے والا روایتی رقص ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔