آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 23؍ذوالحجہ 1440ھ 25؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر مملکت برائے سیفران شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتے،مقدس گائے کا تاثر ختم کررہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہاکہ رانا ثنا اللہ کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،اس لئے ان کا جسمانی ریمانڈ نہیں لیا گیا ۔

انہوں نے کہاکہ جان جاتی ہے تو جائے لیکن کمپرو مائز نہیں کریں گے ،ہماری حکومت کا مقصد رکھ رکھائو کرنا نہیں۔

وزیر مملکت نے مزید کہاکہ قانون سےبالاتر کوئی نہیں،اے این ایف کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بناتی۔

ان کا کہنا تھاکہ رانا ثنا اللہ کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں جو عدالت میں پیش کیے جائیں گے،ن لیگی رہنما کی گاڑی کی 3 ہفتے تک مانیٹرنگ کی گئی۔

شہریار آفریدی نے یہ بھی کہاکہ جب رانا ثنا اللہ کو روکا گیا تو ان سے پوچھا کہ یہ آپ کا سامان ہے ؟جس پر ن لیگی رہنما نےاپنے سامان کی تصدیق کی ، ان کا سامان بھی ان سے پوچھ کر کھولا گیا۔

انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کو رب کی قسم ہے وہ رانا ثنا سے ان کی اولاد کی قسم لے کر پوچھیں یہ سامان کس کا ہے، اُن کی آنکھیں بتادیں گی، اگر کسی کے ذہن میں ہے کہ یہ ہم نے کیا، تو اللہ ہمیں سزا دےگا۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان سب کا ہے، تمام جماعتوں کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، یہ تجاویز لائیں گے ہم خوش آمدید کہیں گے، لیکن جو پاکستان، آئین اور قانون کی خلاف ورزی کرے گا اسے مثال بنادیں گے۔

قومی خبریں سے مزید