• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری اسلحے کی تخفیف پر روس امریکہ مذاکرات آج ہوں گے

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکہ اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے معاملے پر مذاکرات بدھ (آج سے )شروع ہوں گے۔جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کے دوران دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کے کسی نئے معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات میں اگلے مرحلے میں چین کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔جنیوا میں ہونے والے مذاکرات میں امریکہ کے وفد کی قیادت نائب وزیرِ خارجہ جان سولیوان کریں گے۔ وفد میں وائٹ ہاؤس کی نیشنل سکیورٹی کونسل، پینٹاگون اور نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہوں گے۔مذاکرات میں روس کے وفد کی قیادت روس کے نائب وزیرِ خارجہ سرگئی ریابکوف کریں گے۔جنیوا میں حالیہ مذاکرات ایسے وقت ہونے جا رہے ہیں جب امریکہ صرف دو ہفتے بعد جوہری ہتھیاروں کی تخفیف سے متعلق دو طرفہ معاہدے سے دستبردار ہو رہا ہے۔ 

تازہ ترین