• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مواد کی روک تھام کا مستقل حل نکالے،قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائی کورٹ میں فوج سمیت دیگر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی لگانے کی درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے متفرق درخواست جمع کرا دی جس پر مزید سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔عدالت عالیہ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ روز درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے متفرق درخواست دائرکرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مواد کی روک تھام کا مستقل حل نکالے،سوشل میڈیا پر متنازع مواد کی روک تھام کے لئے دوسرے ممالک نے میکنزم بنایا ہے۔ عدالت نے متفرق درخواست 24 جولائی کو سماعت پر مقرر کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے پی ٹی اے حکام سے کہا کہ قانون کے مطابق کارروائی ، قانون اور ضابطہ کار کی پابندی آپ نے کرانی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔
تازہ ترین