• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز والا: چھت گرنے سے میاں بیوی اور 5 بچے جاں بحق

کوٹ عبدالمالک کے علاقے فیروز والا میں بارش کے بعد بوسیدہ چھت گر گئی، حادثے میں میاں بیوی اور ان کے 5 بچے بھی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں کامران اس کی بیوی کوثر اور 5 بچوں میں دو بیٹیاں اور تین بیٹے شامل ہیں۔

بچوں کے نام بسمہ، علیشاہ، عبداللہ، بیت اللہ اور ابوبکر ہیں۔ تمام لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین