• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمز ، پلانٹ میں خرابی کے باعث ڈائلیسز کے مریض مشکلات کا شکار

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پمز ہسپتال میں پلانٹ میں خرابی کے باعث منگل کو ڈائلیسز کروانے آئے مریض مشکلات کا شکار ہو گئے۔ ڈائلیسز نہ ہونے کے باعث کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈائلیسز پلانٹ کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دیا گیا ہے، ٹیکنیکل سٹاف موجود نہ ہونے کے باعث مریض اور لواحقین شدید پریشانی میں مبتلا رہے۔
تازہ ترین