• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹینا لاگارڈ یورپین سینٹرل بنک کی نئی سربراہ مقرر

فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون کی تجویز پر یورپین سینٹرل بینک کی سربراہی کے لیے کرسٹینا لاگارڈ کا نام فائنل کر دیا گیا ہے اس مقصد کے لیے کرسٹینا لاگارڈ ورلڈ بنک آئی ایم ایف کی سربراہی سے مستعفی ہو گئی ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون نے کرسٹینا لاگارڈ کا نام یورپین سینٹرل بینک پر پائے جانے والے ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے کیا تھا۔

یورپی حکام کے مطابق مسلسل تین روز سے جاری سوچ بچار کے بعد کہ آیا یورپی یونین کے یہ اہم عہدے کون رکھے گا، فرانسیسی صدر نے جرمنی کی وزیر دفاع کا نام بھی یورپین کمیشن کے سربراہ کے طور پر تجویز کیا۔

ہنگری، پولینڈ اور سلواکیہ نے یورپین کمیشن کے سربراہ کے طور پر جرمن وزیر دفاع کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ معاشی پیداوار کا دو فیصد دفاع پر خرچ کیا جاسکے۔

فرانسیسی صدر کی تجاویز کے بعد ذرائع نے کہا ہے کہ یورپی لیڈرز کے درمیان اس حوالے سے معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

یورپی رہنماؤں کے درمیان مذاکرات میں اس پر بات کرنے کی کوشش جاری ہے کہ تجارت سے لے کر موسمیاتی تبدیلی اور تارکین وطن سے متعلق معاملات پر کسی مخصوص پلیٹ فارم پر اتفاق ہو جائے۔

تازہ ترین